اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موبائل ٹاورز کے ٹیکس اور اشتاری بورڈز میں 50 ارب کی کرپشن پر نیب نے میئر اسلام آباد انصر عزیز کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ میئر کیخلاف اشتہارات‘ غیرقانونی ٹاورز اور ٹیکس چوری پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ میئر اسلام آباد نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ شکایت میںکہاگیا ہے کہ میئر اسلام آباد نے 2019ء میں مویشی منڈی کی نیلامی رکوائی۔