پشاور(صباح نیوز) خیبرپی کے میں کرونا وبا کے بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کیلئے 21 اضلاع میں باضابطہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ۔مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے 45لاکھ 62ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ مہم کیلئے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ کرونا سے حفاظتی سامان تمام پی پی ایز کی بھی فراہمی کی گئی ہے۔ویکسی نیشن مہمات میں تقریبا 4ماہ کے تعطل کے باعث صوبہ میں بچے پولیو سمیت مختلف بیماریوں سے متاثر ہونے اور ان کی قوت مدافعت کم ہونے کے خطرات بڑھ گئے تھے جس سے نمٹنے کے لئے اسمارٹ لاک ڈائون کے طرز پر 20جولائی سے ملک کے مخصوص اضلاع میں صرف خصوصی مہم چلائی گئی تھی جس میں خیبر پختونخوا میں ضلع جنوبی وزیرستان میں صرف پولیو مہم کی گئی تھی۔جس کے دوران 5سال سے کم عمر کے 45 لاکھ 62 ہزار 790سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے گھر گھر جاکر پولیو ٹیمیں بچوں کو پولیو قطرے پلارہی ہیں۔مہم میں 19ہزار 87 پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان پولیو ٹیموں میں17ہزار 850 موبائل ٹیمیں اور1ہزار237 فکسڈٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے4 ہزار909 ایریا انچارجز اور1ہزار380تحصیل مانیٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے۔
خیبرپی کے میں کرونا سے معطل انسداد پولیو مہم 5ماہ بعد دوبارہ شروع
Aug 14, 2020