کراچی‘ پولیس کابن قاسم میں گودام پر چھاپہ ، لوٹا گیا 20 ٹن سریا برآمد

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے ملیر بن قاسم میں سائٹ بی پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر لوٹا گیا 20 ٹن فولادی سریا برآمد کر لیا۔سائٹ بی تھانے کی پولیس نے ملیربن قاسم میں ایک گودام پر چھاپا مارا جہاں سے لوٹا گیا 20  ٹن سے زائد سریا برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق برآمد کیا گیا سریا ملزمان نے سریا مل سے کچھ روز قبل لوٹا تھا۔برآمد کیے گئے سریے کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...