زیرحراست ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ،دوپولیس اہلکار معطل

Aug 14, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)تھانہ ہربنس پورہ کے دو پولیس اہلکاروں کی حراست سے ایک ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔ جس پر اعلیٰ پولیس حکام نے تھانہ ہربنس پورہ کے دو اہلکاروں فرحان اور سلیمان کو ملازمت سے معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ معطل ہونے والے دونوں اہلکار مفرور ملزم کو ایک مقدمہ میں تھانہ ہربنس پورہ سے کینٹ کچہری پیش کرنے کے لئے لے جا رہے تھے۔ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت عظیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے مفرور ملزم عظیم کے خلاف مزید ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں