جاپان: ٹوکیو میں کرونا وائرس  کے 222  نئے کیسز متاثرین کی  مجموعی تعداد 51 ہزار 682 

 ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے دارالحکومت کی  بلدیہ عظمیٰ نے  کہا ہے کہ  گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 222 نئے  کیسز متاثرین کی تصدیق کے بعد کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 51 ہزار 682  ہو گئی ہے۔ جاپانی  نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو کی  بلدیہ عظمی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹوکیو میں نئے متاثرین کی یومیہ تعداد   رواں ہفتہ کے دوران  پہلی مرتبہ دو سو سے تجاوز کی ہے اور  222 نئے  کیسز  کے بعد  ٹوکیو میں اب تک متاثرین کی تعداد 16 ہزار 474 جبکہ ملک بھر مں متاثرین کی مجموعی تعداد 51 ہزار 682  ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن