ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے دارالحکومت کی بلدیہ عظمیٰ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 222 نئے کیسز متاثرین کی تصدیق کے بعد کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 51 ہزار 682 ہو گئی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو کی بلدیہ عظمی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹوکیو میں نئے متاثرین کی یومیہ تعداد رواں ہفتہ کے دوران پہلی مرتبہ دو سو سے تجاوز کی ہے اور 222 نئے کیسز کے بعد ٹوکیو میں اب تک متاثرین کی تعداد 16 ہزار 474 جبکہ ملک بھر مں متاثرین کی مجموعی تعداد 51 ہزار 682 ہو گئی ہے۔
جاپان: ٹوکیو میں کرونا وائرس کے 222 نئے کیسز متاثرین کی مجموعی تعداد 51 ہزار 682
Aug 14, 2020