اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس جاوید اقبال سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل ہے پریراہولمبوئے جمعرات کو نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈنمارک کے سفیر کو ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوششوں سے آ گاہ کیا۔ڈنمارک کے سفیر نے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان کے لئے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کی مربوط کوششوں کو سراہا۔