پنجاب کابینہ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ مسترد کرکے عوام کو ریلیف دیا: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت  پنجاب کابینہ کا 34واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے رولز آف بزنس 2011میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔رولز آف بزنس میں ترامیم سے16صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کریں گے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ انتظامی لحاظ سے مکمل بااختیار ہوگا۔تمام امور پیپر لیس ہوں گے۔پنجاب کابینہ نے پراپرٹی ٹیکس کی نئی درجہ بندی کرنے سے متعلق ویلیوایشن ٹیبل مرتب کرنے کی تجویز مسترد کردی۔اجلاس میں چیرٹیزکی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیاگیا۔ چیرٹیز کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں 15اکتوبر تک کی توسیع کرنے کی ای اشٹام کے ریفنڈ سے متعلق پنجاب ای اشٹام رولز 2016میں ترامیم عوام کی سہولت کیلئے 5لاکھ روپے تک اشٹام پیپرز کے ریفنڈ کا اختیار کمشنر کو دینے  پنجاب شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ایکٹ 1950میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ترامیم سے حکومت کی جانب سے کرشنگ سیزن کی نوٹیفائیڈ تاریخ پر کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کو بھاری جرمانہ کیا جاسکے گا۔گنے کی خریداری پر ملیں پکی رسید پر وزن،قیمت اورتاریخ درج کرنے کی پابندہوں گی۔بینک کے ذریعے ادائیگی کرنے کی پابندی سے کاشتکارکو نوٹیفائیڈ ریٹ ملے گا۔کابینہ نے پرائم منسٹر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کوپنجاب بھرمیں ہاؤسنگ سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دی۔میں موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965کے سیکشن 120کے تحت موٹر وہیکلز آفیسرز کو اختیارات تفویض کرنے  لوڈر رکشہ کو شامل کرنے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم پنجاب کی پہلی سپیشل ایجوکیشن پالیسی 2019 کی منظوری دے دی۔یہ پالیسی میڈیکل ماڈل سے سوشل ماڈل تک کور کرے گی۔ ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان کے قیام اورلاہور کالج ویمن یورنیورسٹی جھنگ سب کیمپس کو یونیورسٹی آف جھنگ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب انوائریمنٹ ٹریبونل کے ممبر لیگل کی نامزدگی کا جائزہ لینے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی۔اجلاس میں کم مقدمات رکھنے والی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے امورکوحقیقت پسندانہ بنانے کافیصلہ کیاگیااور سپریم کورٹ کے معزز جج کی ہدایات کی روشنی میں کم مقدمات والی 6انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی بندش کی پنجاب ہیرٹیج فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ ایڈور ٹائزمنٹ پالیسی 2020میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو صوبہ میں آٹے اور چینی کی سپلائی اور قیمتوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 16محکموں کے سیکرٹریز فرائض سرانجام دیں گے۔ہم نے عوام سے کیا ایک اوروعدہ پورا کیا ہے۔ہمارا یہ اقدام جنوبی پنجاب صوبے کی جانب اہم قدم ہے۔  ماضی میں صرف نعروں سے جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلایا گیا۔ پنجاب کابینہ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو مسترد کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دیا ہے۔عوامی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔عثمان بزدار نے فیروز والہ کے علاقے میں بزرگ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن