چترال،ہوٹل کی بالکونی گرنے سے مرنیوالوں کی تعداد5 ہوگئی

چترال میں ہوٹل کی بالکونی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد5ہوگئی۔11افرادزخمی ہیں۔چترال میں صبح مقامی ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرگئی۔بالکونی میں کھڑے17 افراد نیچے گرکرزخمی ہوگئے جن میں سے ایک مرد اور خاتون ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز  ہسپتا ل میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میاں بیوی تھے۔زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔  مزید تین افراد کے  انتقال کر نے سے مرنے والوں کی تعداد5 ہوگئی جبکہ 11 افراد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع قصورکے4 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے21افراد سیرکیلئے چترال آئے ہوئے تھے اوراس ہوٹل کے4 مختلف کمروں میں مقیم تھے۔ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ بالکونی میں زیادہ لوگ اکھٹے کھڑے ہونے کی وجہ سے عمارت کا یہ حصہ گرگیا۔

ای پیپر دی نیشن