جشن آزادی کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کوروناکی وجہ سے 14اگست کی تقریب کو سادہ رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے73 ویں یوم آزادی کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزارقائد پرحاضری دی ، مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، کمشنرکراچی افتخارشالوانی بھی وزیراعلی سندھ کے ہمراہ تھے، اس موقع پر مراد علی شاہ نے گرین قمیض اورسفید شلوار پہن رکھا تھا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آزادی پر ہمارے دلوں میں کشمیریوں کا دکھ ہے، ہم نے آج اس تقریب کو 2 وجوہات سے سادہ رکھا ،کورونا کی وجہ اور کشمیریوں کے دکھ کی وجہ سے، باورکرانا چاہتے ہیں حکومت پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ امید ہے رب جلد مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائے گا، بہت جلد پاکستان اپنا مقام حاصل کرلے گا۔