پی ٹی آئی نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں 100 سے زائد مقامات پر جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹے

پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام صوبائی دارلحکومت لاہور میں 100 سے زائد مقامات پر جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹے گئے، پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام اور ریلیاں نکالی گئیں، پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شنیلاروتھ، ام البنین سمیت ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان مہر نعیم اللہ تاج، سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی رہائشگاہوں اور پارٹی دفاتر میں تقریبات کا اہتمام کیا، جشن آزادی کے کیک کاٹے گئے اور14 اگست جشن آزاد ی کی ریلیاں نکالی گئیں،تقریبات اور ریلیوں سے پارٹی اراکین قومی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان کے سلسلے دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی، دوقومی نظریے کی بنیاد پر انگریز اور ہندوسامراج سے آزادی حاصل کی، مسلمانان برصغیر قائداعظم محمد علی جناح کی زیرِقیادت ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، آزادی بہت بڑی نعمت ہے، پاکستان کے مسلمان اپنے وطن پر فخر کرتے ہیں،73 واں جشن آزادی پوری قوم کو مبارکباددیتے ہیں اور اس بات کا ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے پیارے وطن پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن