جرمن کلب لیپزگ نے پہلی بار چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 جرمن کلب لیپزگ نے پہلی بار چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ پی ایس جی کیساتھ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میچ میں لیپزگ نے سپینش کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں اس کا جوڑ فرنچ کلب پی ایس جی سے پڑے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپیئز لیگ کا دوسرا کوارٹرفائنل انتہائی سنسنی خیز رہا جس دوران سپنیشن کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور جرمن کلب لیپزگ کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے، کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی تاہم دوسرے ہاف میں لیپزگ کے ڈینی اولمو نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

 ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے جوفلیکس نے 21 منٹ بعد گول برابر کردیا تاہم کھیل کے آخری لمحات میں ٹائلر ایڈمز کے فیصلہ کن گول نے جرمن کلب لیپزگ کو پہلی بار چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔

ای پیپر دی نیشن