اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار کے خلاف نازیبا الفاظ کیس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوگئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ناصر شاہ نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا اور بیان میں کہا کہ میں ملزم کو نہیں جانتا اور اس کا نمبر بھی موبائل میں نہیں۔ اس نے جو ویڈیو کلپ بھیجا وہ کھولا بھی نہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیش نہیں ہوئے۔ صرف شہلا رضا اور ناصر حسین شاہ تفتیش کا حصہ بنے۔
وزیر بلدیات سندھ ایف آئی اے میں پیش‘ ملزم کو پہچاننے سے انکار
Aug 14, 2021