کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ سال 2022ء تک نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔ عمران خان جس تیزی سے حکومت میں آئے اسی تیزی سے واپس جائیں گے۔ 2022ء کے آخر میں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی جیتے گی۔ آئندہ انتخابات میں مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں ہوگا۔ مستقبل بچوں کا ہے۔ جو بچے کام کر رہے ہیں وہ ہم نہیں کر سکیں گے۔ مولانا فضل الرحمان اور ہم آرام کریں گے۔