اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری رضا بشیر تارڑ، ماہرین امور خارجہ، سابق خارجہ سیکرٹریز و سفرا اور دیگر اراکین کونسل نے شرکت کی۔ دوران اجلاس افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر مشاورت کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہونے سے پاکستان زیادہ متاثر ہو گا۔ مشاورتی کونسل امور خارجہ اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کارروائیوں میں افغان سرزمین استعمال ہونا تشویشناک ہے۔
افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہونے سے پاکستان زیادہ متاثر ہو گا: شاہ محمود
Aug 14, 2021