شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کے مطابق ملک اور عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے عوام نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا تھا مگر عمران خان نے عوام کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا پی ٹی آئی سیاہ مثالیں قائم کر رہی ہے اور عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی مانگے تانگے کے لوگ فورا چھلانگیں لگا کر کسی اور شاخ پر بیٹھ جائے گے اختر ڈار نے کہاکہ از حد افسوس اس ملک میں غلام کی ڈور میں سبقت لے جانے والوں کا مجموعہ بڑھتا چلا جا رہا ہے اور حق بات کہنے اور سننے والے بہت کم میسر ہے ہم انگریز سے تو آزاد ہو گئے مگر آج بھی غلامانہ سوچ اور غلامانہ طرز عمل کا دور دورہ ہے۔