حکومت منزل کی راہ میں بکھرے کانٹے چن رہی ہے : راجہ راشد حفیظ

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ جن مقاصد کیلئے پاکستان کا قیام وجود میںلایا گیا تھا ان سے ہم دور ہو چکے ہیں مگر حکومت منزل کی راہ میں بکھرے تمام کانٹے ایک ایک کرکے چن رہی ہے یہ کوئی آسان کام نہیں انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے خصوصی دورے کے دوران جیل کے عملے اور اسیران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔راجہ راشد حفیظ نے جیل کے اندر ناخواندہ قیدیوں کی خواندگی اور تمام اسیران کی شخصیت و کردار سازی کیلئے فعال بنائے گئے تعلیم بالغاں مرکزسمیت دیگر جگہوں کا بھی دورہ کیا اور جیل کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا صوبائی وزیر نے اسیر قیدی خواتین کے خواندگی مرکز میں سہولیات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن