لاہور(نیوزرپورٹر) پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ خانہ بدوشوں کیساتھ ملکر جشن آزاد ی مناکر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ پوری قوم کو 75 واں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائداعظم محمد علی جناح عظیم لیڈر تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، برصغیر میں قائداعظم محمد جناح سے بڑا مسلمان پیدا نہیں ہوا، قائداعظم محمد علی جناح اپنے اصولی موقف پر ڈٹ جاتے جنہوں نے اپنی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو انگریزوں سے آزادی دلائی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گرین ٹاؤن میں خانہ بدوشوں کے ساتھ جشن آزادی کی تقریب کے انعقاد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔