لاہور(خصوصی نامہ نگار )مسلم لیگ( ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ زاہدبخاری کا فواد چوہدری اور معید یوسف کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ عمران خان کو جوبائیڈن اور مودی کال نہیں کرتے ، جس کا غصہ ان کے وزیر ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں پر نکال رہے ہیں۔محب وطن کا سرٹیفکیٹ ہمیں نہیں موجودہ حکمرانوں کو لینے کی ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے ۔جب استعفیٰ دینے کی باری آئی پیپلزپارٹی بھاگ گئی ۔کسی ڈیل کے نتیجہ میں تحریک عدم اعتماد ہمیں قبول نہیں۔کشمیر فروش کا کریڈٹ عمران خان کو مل رہا ہے ہمیں نہیں۔مریم نواز کہی نہیں جارہی وہ اس حکومت گھر بھیج کر ہی کہی جائیں گئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہا پاکستان اس وقت جن حالات کا شکار ہے ۔خاص طور پر داخلی و خارجی صورت حال کافی خراب ہے ۔افغانستان کے حوالے سے بھی بہت مسائل ہیں ۔لیکن پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ جنید صفدر کی شادی کہاں اور کس ہوٹل میں ہو رہی ہے ۔مہنگائی کتنی بڑھ چکی ہے اس پر توجہ نہیں ۔شہباز گل اپنے چھچھورے پن سے باز نہیں آتے۔شہباز گل نے بغیر پتا کئیے مریم نوازکے بارے ٹویٹ کی ۔مریم نواز اس حکومت سے کسی طرح بھی ریلیف نہیں چاہتی۔اکلوتی اولاد کی خوشی کیا ہوتی ہے وہ صرف ماں ہی محسوس کر سکتی ہے ۔بڑے مقاصد کے لیے بڑی قربانیاں دی جاتی ہیں ۔اس ملک میں جتنے سیاسی مخالفین ہیں ان کی زبان بندی کر دی جائے ۔ان کو غدار ڈکلیئر کر دیا جائے ۔حکومت کے پاس یہی کام ہے ۔فواد چوہدری نے ایک رپورٹ جاری کی ۔آڈیٹر جنرل نے چھے لوگوں کے خلاف رپورٹ جاری کی ۔کہ ان کو غیر قانونی بھرتی کیا گیا۔فواد چوہدری نے جس کو دل کیا غدار ڈکلیئر کر دیا۔سینٹ الیکشن میں کیمرے نصب کئیے گئے اس پر میں نے ٹویٹ کیا تھا ۔اس وجہ سے میرا نام بھی غدار کی لسٹ میں ڈال دیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان اس پر سو موٹو لے لیں ۔ان چھے لوگوں کی تنخواہیں بھی واپس لینی چاہیے ۔