شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نادار‘ یتیموں‘ شہداء کے بچوں‘ خواجہ سراؤں‘ خصوصی افراد اور قیدیوں کو بلامعاوضہ تعلیم فراہم کررہی ہے۔ان خیالات کا نسرین اختر مرزا ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخوپورہ نے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے دورہ کے دوران جیل حکام سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت جرم سے ہونی چاہیے مجرم سے نہیں۔ اسی ماٹو کے تحت یونیورسٹی قیدیوں کو بلامعاوضہ تعلیم فراہم کررہی ہے۔ اس وقت خزاں 2021 کے داخلے جاری ہیں۔ قیدی اس آفر سے فائدہ اٹھا کر جرم ترک کرکے قلم اور کتاب سے دوستی کریں اور معاشرے کا مفید فردبنیں۔ ملک مدثر سپرنٹنڈنٹ جیل اور محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور جیل کے وزٹ پر ریجنل ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
اوپن یونیورسٹی یتیم بچوں‘ قیدیوں کو بلامعاوضہ تعلیم فراہم کررہی ہے:نسرین اختر
Aug 14, 2021