شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ خالد محمود نے کہا ہے کہ آج یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم اس عزم کا اعادہ کرے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور ملک کو آگے لیجانے کیلئے ہر فرد اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریگا، اب ایک بار پھر یوم آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم وطن عزیز کی عزت و ناموس، اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، پاکستانی قوم نئے پاکستان کی تکمیل میں عمران خان کے ساتھ ہے، نئے پاکستان میں سب کا احتساب ہوگااور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو قائد اعظم ؒکے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے تحریک انصاف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور غریب کی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی لانے کا جامع پروگرام رکھتی ہے۔