قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ قصور کے احکامات پر ڈرگ انسپکٹر لئیق الرحمان فیلڈ میں متحرک‘ متعدد میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کی چیکنگ تین میڈیکل سٹورز کے چالان کردئیے۔ تفصیلات کیمطابق ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ قصور کے احکامات کی روشنی میں ڈرگ انسپکٹر لئیق الرحمان نے دوران چیکنگ تین میڈیکل سٹورز کے چالان کردئیے جبکہ بعض میڈیکل سٹوروں سے معیار جانچنے کیلئے ادویات کے سیمپل لیب بھجوادئیے۔