قصور : عوامی شکایات پر ٹیوب ویل آپریٹر سے انکروچمنٹ انسپکٹر  کا چارج واپس لے لیاگیا 

قصور (نمائندہ نوائے وقت)سی او میونسپل کارپوریشن نے کرپشن کی عوامی شکایات پر ٹیوب ویل آپریٹر سے انکروچمنٹ انسپکٹر کا چارج واپس لے لیا۔ ٹیوب ویل آپریٹر ساجد خاں نے اپنے بھائی ہیڈ کلرک سٹیبلشمنٹ ندیم خاں کی ایماء پر اضافی چارج لیکر کرپشن کا بازار گر م کر رکھا تھا۔ عوامی شکایات پر سی او میونسپل کارپوریشن چوہدری رضوان کے اقدام پر عوام نے ڈپٹی کمشنر قصور اور سی او میونسپل کارپوریشن کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...