کشمیرکی آزاد ی ، اسلامی نظام کے نفاذ تک آزادی کا خواب ادھورا رہے گا ،میاں اسلم 

اسلام آباد (نا مہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ جب تک کشمیر آزاد اور پاکستان میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہو تا حقیقی آزادی کا خواب ادھورا رہے گا ، آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ان قربانیوں اور نظریے کو یاد رکھیں جس نظریہ کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا گیااور اسی نظریے کو ہم اس ملک میں نافذ کر نے کی جدو جہد کریں گے۔ انھوں نے کہا موجودہ حکمرانوںکی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی۔

ای پیپر دی نیشن