نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں راہول گاندھی کاٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا سات کانگریسی رہنماؤں سمیت23 افراد کے اکاؤنٹ ٹویٹر نے معطل کئے۔ ٹویٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکاؤنٹ قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کئے، متنازعہ مواد ہٹا کر اکاؤنٹ بحال کردیں گے۔ ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ ٹوئٹر پلیٹ فارم ایک سیاسی فریق کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے نو برس کی بچی کے مبینہ قتل اور ریپ کے حوالے سے کی گئی ایک ٹوئٹ بلاک کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔ لہذا بھارتی چائلڈ پروٹیکشن کمشن نے ٹویٹر سے یہ ٹویٹ حذف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔