لاہور(سپورٹس رپورٹر) شمشال کے نوجوان مہم جوؤں کی 12 رکنی ٹیم نے پاسوکونزکی اہم چوٹی سرکرلی۔ گلگت بلتستان کی پہاڑی پاسو کونزکی اہم چوٹی پہلی بار سر کرلی گئی ہے، 6 ہزار 106 میٹر بلند یہ چوٹی اب تک کسی نے سر نہیں کی تھی، چوٹی کو شمشال کے نوجوان مہم جوؤں کی 12 رکنی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار سرکیا۔ مقامی کوہ پیماؤں کی 12 رکنی ٹیم میں دو لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ٹیم نے پہلے اس چوٹی کو یوم آزادی پاکستان پر سرکرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم موسمی پیش گوئی کے باعث ٹیم کویوم آزادی سے ایک روز قبل ہی چوٹی سرکرنا پڑ گئی۔
پاسو کونزکی اہم چوٹی پہلی بار پاکستانی کوہ پیما ٹیم نے سرکرلی
Aug 14, 2021