لاہور+ حافظ آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) میو ہسپتال میں کرونا کے مریض نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر تیز دھار آلے سے اپنی شہ رگ کاٹ کر خودکشی کر لی ہے جبکہ حافظ آباد کے قصبہ کولو تارڑ میں نوجوان محمد رمضان کا مبینہ طور پر اپنے اہل خانہ سے جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاںکھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کاشف گوجرانوالہ کا رہائشی نوجوان کاشف طبیعت خراب ہونے پر میو ہسپتال داخل تھا۔ گزشتہ روز کرونا رپورٹ پازیٹو آئی۔ جس پر دلبرداشتہ ہو کر ہسپتال میں تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا جسے ایمر جنسی وارڈ منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔