اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے ووٹنگ مشین کے معائنہ کی حکومتی درخواست منظور کر لی۔ ای سی پی نے نمائندے کو ڈیمو دینے کیلئے 17 اگست کو بلا لیا۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری اور ممبران کو ڈیمو دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دعوت قبول کر لی جس کے بعد الیکشن کمشن 17 اگست صبح گیارہ بجے ای وی ایم کا جائزہ لے گی۔ الیکشن کمشن نے بذریعہ خط وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو آگاہ کر دیا۔ الیکشن کمشن 17 اگست دن گیارہ بجے ڈیمو کا معائنہ کرے گا۔