واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ میں چینی سفیر چھن گانگ نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر. شرمین سے ملاقات کی۔شرمین نے عہدہ سنبھالنے پرچھن کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ محکمہ خارجہ امریکہ میں سفیر کے فرائض کی انجام دہی کے لیے سہولت اور مدد فراہم کرے گا۔چھن نے مدد اورحمایت فراہم کرنے پرامریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین امریکہ تعلقات ایک نئے دوراہے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چینی نئے سال کے موقع پر صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پرہونے والی گفتگو کی روح پر عمل کریں گے ، امریکہ کے ساتھ رابطوں اوربات چیت کو فروغ دیں گے اورمنطقی،مستحکم ، قابل انتظام اور تعمیری چین امریکہ تعلقات کوفروغ دینے کے لئے کام کریں گے۔دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال اور قریبی بات چیت اور رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔