افغان شہروں پر حملے بند ، سیاسی تصفیے اور امن عمل تیز کرنے پر اتفاق : زلمے خلیل زاد

Aug 14, 2021

 دوحہ (آئی این پی ) امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات میں افغان شہروں پر حملے فوری بند کرنے اور سیاسی تصفیے پر اتفاق کیا گیا ہے، تمام ممالک کے نمائندے اس بات پر متفق ہیں پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے مطابق دوحا مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان شہروں پر حملے فوری بند کرنے اور سیاسی تصفیے پر اتفاق کیا گیا، امن عمل کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکا نے زور دیا کہ فریقین فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں۔

مزیدخبریں