اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی بینک کے منیجر کو13 سال بعد ملازمت پربحال کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں نجی بینک کا منیجررضوان علی خان کو ملازمت پر بحال کرنے کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ برطرف ملازم کو 15 دنوں میں بحال ، 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں،عدالت کایہ بھی کہناہے کہ بینک ملازم کے خلاف فنڈز کے خرد برد اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام نہیں،انکوائری رپورٹ کے مطابق 2690 روپے کی کمی ہوئی جو پٹیشنر نے ادا کیے،معمولی غلطی پر کسی کا کیریئر تباہ نہیں کیا جا سکتا،پٹیشنر کو باضابطہ چارج شیٹ نہیں دی گئی،انکوائری شروع کرنے اور برطرفی سے قبل شوکاز نوٹس بھی نہیں دیا گیا،رضوان علی خان کو 21 اپریل 2008 کو معمولی غلطی پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا،گلگت کی چیف کورٹ اور سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں بھی کیس زیر سماعت رہا،عدالتی دائرہ اختیار کے تعین کے بعد کیس اسلام آباد منتقل ہوا،سپریم کورٹ نے این آئی آر سی کو تین ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا،این آئی آر سی ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت رہا۔
نجی بینک کے منیجر کو13 سال بعد ملازمت پربحال کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری
Aug 14, 2021