جاوید کھوسو کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مظاہرہ

کشمور (نا مہ نگار ) 22 روز قبل گاؤں علی محمد کھوسو میں زمین کے تنازع پر فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان جاوید کھوسو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ریلی نکالی گئی  اور روڈ بلاک کر دیا۔ ریلی میں کھوسہ برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے نکالی گئی تھی۔  ریلی میں سیکڑوں افراد شریک  تھے ریلی درگاہ بھرچونڈی شریف سے شروع  ہوا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور قومی روڈ پر بیٹھ گئے جس سے کئی گھنٹے روڈ بلاک رھی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا نوجوان  جاوید کھوسہ یونیورسٹی سے عید کی چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جوکہ بے  دردی سے فائرنگ کرکے مارا گیا ہے۔ مظاہرین  نے کھا کہ 22 روز گذر نے کے باوجود کشمور کے پولیس نے ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں کئے اور پولیس ملزمان سے ملاہوا ہے۔ مظاہرین کاکہنا ہے کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے تب تک دہرنا جاری رہے گا۔ دہرنے کے باعث انڈس ہائی وے مکمل بلاک مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا دہرنا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے دیا  دیاگیا سندھ و پنجاب کی ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔

ای پیپر دی نیشن