حیدرآباد (نامہ نگار) نائب امراء جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم شیخ ، ڈاکٹر سیف الرحمن اور زون حالی روڈ کے امیر محمد اسحاق خان کی قیادت میںجماعت اسلامی زون حالی روڈ کے تحت امریکن کواٹر جمعہ گوٹھ میں 65دن سے جلا ہوا ٹرانسفارمر نہ لگانے کے خلاف حیسکو چیف آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے حیسکو کے خلاف نعری بازی کی اور حالی روڈ سب ڈویژن کرپٹ انتظامیہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے نائب امراء جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم شیخ اور ڈاکٹر سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو نے ظلم کی انتہا کر دی ہے 65دن سے امریکن کواٹر جمعہ گوٹھ میں بجلی نہیں ہے علاقہ تاریخی میں ڈوبا ہوا ہے ،گرمی کے باعث بوڑے ، بچے اذیت کا شکار ہیں،علاقے میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے مکین مہنگے داموں پینے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں ، غیر اعلانیہ اور لمبی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو تباہ کردیا ہے۔