محکمہ کسٹم سکھر کا جعفرایکسپریس پرچھاپہ ، غیر ملکی سامان برآمد

سکھر(پی پی آئی/نامہ نگار) محکمہ کسٹم سکھر کی ٹیم  نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر چھاپہ مار  کرنان کسٹم غیر ملکی مختلف سامان برآمد کرلیاسامان کوئٹہ سے پنجاب کے لئے بک کرایا گیا تھا،گذشتہ شب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس جیسے ہی روہڑی اسٹیشن پہنچی تو محکمہ کسٹم سکھر کی ٹیم  نے ریلوے تھانہ روہڑی کے پولیس عملہ کی موجودگی میں ٹرین کی پارسل بوگی میں بکسامان کی بلٹیاں اور سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں کارٹنوں میں بھرا نان کسٹم سامان برآمد ہوا کسٹم حکام نے ریلوے پولیس کی موجودگی میں لگیج بوگی میں موجود 22کارٹن انجیر،3کارٹن موبائل چارجر،3کارٹن کمپیوٹرپارٹس وہارڈ ڈسک،2عدد غیرملکی اسپورٹس سائیکل،2کارٹن سی پی ٹشوپیپر،3کارٹن سی پی بنڈل چاکلیٹ گاڑی سے اتار کر تحویل میں لے لئے اور ریلوے اسٹیشن روہڑی کے پارسل آفس میں جمع کرادیا تحویل میں لیا گیا سامان کوئٹہ سے پنجاب کے لئے بک کرایا گیا تھاکسٹم حکام کے مطابق تحویل میں لیا گیا سامان کسٹم پیڈ نہیں ہے تاہم سامان کی ملکیت ظاہرکی جاتی ہے اورسامان کے مالکان کسٹم پیڈ کردیتے ہیں تو سامان انکے حوالے کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن