شہدادپور (نامہ نگار )لاکھا اتحاد شہدادپور کی جانب سے ڈھیسر سلامت لاکھو کے 12سالہ بیٹے اسد لاکھا کو پولیس کی جانب سے غائب کرنے کے خلاف لاکھا اتحاد شہدادپور کے صدر سہیل اختر لاکھو، امام بخش لاکھو، ممتاز لاکھو، شیراز لاکھو، وھاب آزاد لاکھو، مور لاکھو اور دیگر نے شہدادپور پریس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بااثر پی پی رہنما کے کہنے پر ہمارے دوست سلامت لاکھو کے فرزند اسد لاکھو کو گم کرنے کے بعداس کی زمین ٹرانسپورٹ ملکیت اور پراجیکٹ پر قبضہ کرنے اور ان کے خلاف نازیباں الفاظ استعمال کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔