کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں اسٹیٹ لائف انشورنس میں گھپلوں کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ،سزا کے خلاف اپیل سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف انشورنس شفقت قمر اور عارف کمال نے دائر کررکھی ہے،11 سال سے اپیل پر کارروائی مکمل نہ ہونے پر عدالت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ارشاد بندھانی پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ ؤاپیل اب تک زیر سماعت ہے کارروائی مکمل کیوں نہیں کی؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ارشاد بندھانی نے کہاکہ سر میں نیا ہوں تیاری کے لیے مہلت دی جائے،جسٹس کے کے آغاکاکہناتھاکہ پہلے سے آپ عدالت میں موجود ہوتے ہیں نئے کیسے ہیں؟ ریاست کے پیسوں سے تنخواہ لیتے ہو کام ٹکے کا نہیں کرتے اگر نااہل ہو، ریاست کے کیسز کی پیروی کے قابل نہیں ہوتو عہدہ چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟ استعفی دو اور عہدہ چھوڑو تاکہ کوئی قابل آدمی لگایا جاسکے، جسٹس کے کے آغانے ملزم عارف کمال کی وکیل کی عدم حاضری پر بھی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ملزمان بھی دانستہ طور پر کیس آگے نہیں بڑھانا چاہتے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکے وکلا پیش نہیں ہوں گے تو سیدھا انکو جیل بھیجا جائے، جسٹس کے کے آغانے کاکہناتھاکہ11 سال سے اپیل سے زیر سماعت پر اور ملزمان ضمانت انجوائے کررہے ہیں، عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور دیگر کو تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کردیئے ،واضح رہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس میں ملزمان نے لائف انشورنس پالیسی کے نام پر گھپلے کیے تھے اوربنکنگ کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔