کراچی(وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چودہ اگست کی مناسبت سے بانیء پاکستان کا گھر اور اس کے اطراف کی سڑکیں تعمیر کروائی ہیں, 13 اگست کی رات کووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بانی? پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے گھرکھارادر پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر مینشن پر قائد اعظم کے بنائے ہوئے مونومنٹ کی نقاب کشائی کی،وزیراعلی سندھ نے کہا کہ قائد اعظم کا مونومنٹ قائد اعظم محمد علی جناح کے قد کے حساب سے بنایا گیا ہے؛ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ مونیومنٹ سندھ کے مشہور آرٹسٹ فقیرو نے بنایا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزیر مینشن کے اطراف کی سڑکوں کی بھی تعمیر نو کی گئی ،وزیر اعلی مرادعلی شاہ نے کہا کہ وزیرمینشن کے اطراف کی تین کلومیٹر کے قریب سڑکوں کو بنایا گیا ہے،ہر سڑک کی چوڑائی 20 سے 36 فٹ ہے،وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ روڈ کے ساتھ ساتھ سیوریج لائن بھی بچھائی گئی ہیں،200 فٹ، فٹ پاتھ کی تعمیر کی گئی ہے،وزیر مینشن کے اطراف کی سڑکوں پر لینڈ مارکنگ اور کیٹ ا?ئیز بھی لگائی گئی ہیں یہ سڑکیں 234.4 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بابائے قوم کے قیام گاہ کی تزئین و آرائش کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے قوم کو 14 اگست کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے,وزیراعلیٰ سندھ نے قوم کو کورونا ایس اوپیز اپنانے کی بھی ہدایت کی؛,وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیربلدیات سید ناصر شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیں؛,وزیر اعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر ڈی جی کے ڈی اے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر و دیگر افسران نے وزیر مینشن پر وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش کھارادر پہنچ گئے
Aug 14, 2021