ایف اے ٹی ایف کی مزید 4 سفارشات پر عملدرآمد‘ایشیا پیسفک گروپ   رپورٹ جاری 

Aug 14, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی کمپلائنس کو حوالے سے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر بہت پیشرفت کی ہے، ایشیا یپیسفک گروپ نے پاکستان کے ساتھ تیسرے جائزہ کی رپورٹ شائع کر دی ہے، پاکستان نے چار سفارشات پر کافی حد تک کمپلائنٹ کی ریٹنگ حاصل کر لی، 40 میں سے 35 سفارشات پر کمپالائنٹ کا درجہ حاصل کر لیا ہے، منی لانڈرنگ ، دہشت گردی کی فنانسنگ، کسٹمرز ڈئیو ڈیکجنس، ریکارڈ کیپنگ کی سفارشات پر مکمل عمل کر کے کمپالائنٹ کا درجہ حاصل کر لیا، پاکستان اس اپ گریڈیشن کے بعد  پاکستان جی 20 ممالک میں چھوتھے نمبر پر ہے اس سے آگے اٹلی، سعودی عرب، یوکے ہیں پاکستان باقی خامیوں کو بھی دور کر لے گا، باقی ماندہ پانچ سفارشات کو بھی فالو اپ رپورٹ میں پورا کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں