جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کاروائی ایک دہشت گرد ہلاک، نائیک شہید

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 11 اور 12 اگست کی رات جنوبی وزیرستان  سراروغا میں واقع فوجی چیک پوسٹ نے اپنے ذمہ  داری  کے  علاقے میں تین سے چار مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حمل کی نشاندہی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فوری کوئیک ری ایکشن فورس علاقے میں بھیجی گئی جن پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فوجی جوانوں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران مردان سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک ضیاء الدین نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے بعد ازاں انکشاف کیا کہ انہوں نے فوجی پوسٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم اور مضبوط ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن