امریکی ناظم الا مور کی ملاقات: پاکستان افغان امن عمل کیلئے سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر کام کرتا رہیگا: آرمی چیف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں تعینات  امریکہ کی ناظم امور انجیلا ایگلرنے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل المدتی اور  کثیر  الجہتی پائیدار تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان افغان امن  کے عمل کے لیے پرعزم ہے اور پرامن تصفیے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انجیلا ایگلر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو تسلیم کیا اور سراہا اور پاک یو ایس دوطرفہ تعلقات  کو مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

ای پیپر دی نیشن