شہباز گل کا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسین سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ

Aug 14, 2021

لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ کھیلوں میں پاکستان کی مزید سبکی برداشت نہیں کرسکتے، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسین عہدے سے فوری علیحدہ ہوجائیں۔ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’سپورٹس فیڈریشنز میں حکومتی عہدیدار شامل نہیں، کھیلوں کے میدان میں ہم نیچے آرہے ہیں، پاکستان کی مزیدسبکی برداشت نہیں کرسکتے، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرعارف حسن فوری عہدے سے الگ ہوں۔ وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے کہا کہ فیڈریشنزکو چاہیے وہ بڑے مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست حکومت کو فراہم کریں تاکہ ایسے کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے۔کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے وژن کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے، سپورٹس فیڈریشنز کو پورا وقت اور تمام سہولیات دی جائیں گی۔ فیڈریشنز کی ناکامی کے بعد اولمپک 2020 کے مقابلوں میں صرف 4 پاکستانی کھلاڑی مقابلے کیلئے کوالیفائی کرسکے، یہ ہماری ناکامی ہے۔

مزیدخبریں