تین سال میں ہاکی فیڈریشن کو  ایک ارب روپے ملے:خالد سجاد

Aug 14, 2021

لاہور((سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 3 سال کے عرصے میں ایک ارب روپے ملے۔مستقبل میں اگر فیڈریشن کو پیسے ملے تو غیر ملکی کوچ لے کر آئیں گے۔ سب پیسے خرچ ہوگئے، ہاکی ٹیم نے غیر ملکی دورے کئے، ٹیم کے کیمپ لگے، جونیئر ہاکی ٹیم آسٹریلیا گئی، وہاں گولڈ میڈل جیتی، سیف گیمز میں بھارت کو ہم نے دو بار ہرایا۔ اس وقت ہم عالمی درجہ بندی میں اٹھارویں نمبر پر ہیں، البتہ ماضی میں اگر ہم پرو لیگ میں چلے جاتے تو ہم آج نا صرف اولمپکس میں جاتے، بلکہ ہماری رینکنگ بھی شاید 7 یا 8 ہوتی اور ہم پر جرمانہ بھی نا ہوتا۔بطور صدر اپنے اور سیکرٹری اولمپین آصف باجوہ کے اخراجات کا جواب دیتے ہوئے خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ آصف باجوہ سے قبل اولمپین شہباز سینئر سیکرٹری تھے۔

مزیدخبریں