راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )آرڈی اے کے چیئرمین طارق محمود مرتضٰی نے میاواکی نرسری کا افتتاح کر دیا میاواکی پروگرام کے تحت ریالٹو چوک پرشجر کاری کردی گئی چیئرمین نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت صرف ریالٹو چوک سے مری روڈ تک ہزاروں پودے لگادئے گئے ہیں شہریوں میں بھی یہ تقسیم کئے جائیں گے اربن فاریسٹنگ راولپنڈی میں اپنی بوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جس سے شہریوں کو صاف ماحول میں سانس لینا ممکن ہوگا انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیںمزید پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس پروگرام کی تکمیل سے ہمارے شہر کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی فضائی آلودگی کم ہونے سے ماحول خوشگوار ہو گا انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوے منصوبہ بنایا گیا ہے یہ منصوبہ راولپنڈی شہر کے داخلی دروازے مریڑ چوک کے ساتھ مر ی روڈ پر واقع ریالٹو پارک میں شروع کیا جائے گا۔چیئرمین آرڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے پر آنے والے اخراجات اپنی مدد آپ کے تحت پورے کئے جائیں گے۔
اور حکومت کا اس منصوبہ پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جائے گا۔