ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت+سٹی رپورٹر) شرپسند عناصر کی جانب سے سیوریج کی لائنوں میں سیمنٹ کے تھیلے ڈال کر لائنیں بند کر نے کامنصوبہ ناکام تفصیل کے مطا بق ٹائون کمیٹی ٹبہ سلطان پور شہرکے وارڈ نمبر4 میں سرپسند عناصر کی جانب سے سیوریج کی لائنوں کو بند کر کے گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی بھر کے عوام کو مشکلات میں ڈالنے کا منصوبہ سیکرٹری ٹائون کمیٹی چوہدری محمد رفیق گجر کو اطلاع ملی کہ ٹبہ سلطان پور شہر میں سیوریج کی لائنوں کو بند کرنے کے لئے سرپسند عناصر سیمنٹ سے بھرے تھیلے ڈال کر پائپ بند کر کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں جس پر سیکرٹری چوہدری محمد رفیق گجر نے اپنی ٹیم سپر وائز غلام مصطفی ساجد ، سید محسن شاہ اور دیگر کے ہمراہ سیوریج کی بند لائنوں کا معائنہ کیا سیوریج کی لائنوں کو کھلوادیا سیکرٹری چوہدری محمد رفیق گجر نے سپروائز غلام مصطفی ساجد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی