لودھراں (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لودھراں فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 14اگست 1947کو اسلامی دنیا کاسب سے بڑا ملک معرض وجود میں آیا جو اسلام کا مضبوط قلعہ ثابت ہوا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا خالصتاً ایک جمہوری جدوجہد کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ جنگ و جدل کی وجہ سے بنا اور نہ ہی کسی نے عطیہ کیا بلکہ یہ جمہوری تقاضوں کی تکمیل کے نتائج کا ثمر ہے قوم کی منزل دور نہیں جب وہ ترقی کے ہر میدان میں خود کفیل ہوگی۔ ۔انہوں نے کہا کہ وہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے