جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین چوہدری ریاض ورک نے کہا ہے کہ جشن آزادی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے مگر امسال محرم الحرام کی آمد کے باعث سادگی اپنا کر ہم نہ صرف محر م الحرام کا احترام بلکہ وطن سے محبت کا حقیقی اظہاریقینی بناسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری صفدر ریاض، چوہدری شاہد محمود اور چوہدری شعیب بابر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، ریاض ورک نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں سے خلفائے راشدین کے طرز حکومت کی توقع باندھی نہیں جاسکتی۔