چیتے گروسری کا لاہور میں  ' ٹیسٹ آف پاکستان 'متعارف 

کراچی ( کامرس رپورٹر )چیتے نے گروسری کی نئی کیٹگری ' ٹیسٹ آف پاکستان ' کے نام سے متعارف کرادی ہے۔ اس سروس کے ذریعے ملک بھر کی نامور مصنوعات کا آرڈر دیا جاسکتا ہے۔ چیتے ایپ پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اشیاء میں چکوال کی پہلوان ریوڑی، لاہور کی مشہور خلیفہ خطائی،ملتانی سہون حلوہ اور شرقپوری گلاب جامن شامل ہیں۔ چیتے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ماجد خان نے کہاکہ ہم نے اپنے صارفین اور شراکت داروں کیلئے آسان اور شاندار ایکو سسٹم تیار کیا ہے۔ ہمارا تجربہ اور اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی ہمارے ڈارک اسٹور میں بہترین، شاندار اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اعلیٰ معیار کو یقینی بنایاگیاہے۔ کوویڈ 19کی وبا کی وجہ سے پاکستان میں ای کامرس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ چیتے کی طرح دیگر گھریلو اشیاء فراہم کرنے والے ایپ اسٹورز مارکیٹ میں خلا کو پر کررہے ہیں تاکہ صارفین اور ریٹیل شراکت داروں کو بہترین تجربہ فراہم کیا جاسکے۔ماجد خان نے کہاکہ ہم جلد ہی ملک بھرمیں چیتے گروسری قائم کریں گے۔ اپنے صارفین کو کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہماری باصلاحیت ٹیم24گھنٹے کام کررہی ہے۔ چیتے کے چیف کمرشل آفیسر طارق قریشی نے کہا کہ ٹیسٹ آف پاکستان آپ کو ماضی کی یادوں میں پہنچا دیتا ہے۔یہ وہ مصنوعات ہیں جن سے میں بچپن میں لطف اندوز ہوا۔ ایک ایسا پلیٹ فارم ہونا بہت اچھا ہے جو 30منٹ میں لاہورمیں ہمارے صارفین کو علامتی مصنوعات فراہم کرسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن