زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں لیاقت شاہوانی

Aug 14, 2021

کوئٹہ ( آئی این پی ) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے 74ویں یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اس کو حاصل کرنے کیلئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں اسی لیے ہم اس دن کو بڑے جوش وخروش سے منا تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ محنت کا پھل ضروردیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بہت قربانیوں کے بعد آخرکار 14اگست 1947ء کو پاکستان بنا اس دن پر صغیر کے مسلمان انگریز وں کی غلامی سے آزاد ہو گئے اور اپنا الگ ملک حاصل کرنے میں کا میاب ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ یہ  ملک ہم نے اسلامی تعلیما ت کے مطابق زندگی بسرکرنے کیلئے حاصل کیااسی لیے ہم اس کامیابی کی خو شی میں ہر سال 14اگست کادن پورے جوش وخروش سے منا تے ہیں اور اپنے بز رگوں کی قر بانیوں کو یاد کرتے ہیں۔جنہوں نے عظیم قر بانیاں دیتے ہوئے ہمیں  ایک آزاد ملک میں سا نس لینے کا مو قع دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چائیے کہ ہم اپنے بزرگوں کی  لازوال قربانیوں کو ضائع نہ ہونے دیں اوراس ملک پاکستان کی بقاء  و سلامتی کیلئے پوری ایمانداری اور لگن سے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی احترام اورجوش وخروش کے ساتھ مناتی ہیں۔ لیکن یہ موقع اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے اور آئندہ کالائحہ عمل مرتب کرنے کا بہترین موقع ہے۔ہمیں آج اپنے ماضی حال اور مستقبل کا جائزہ لیتے ہوئے نئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اور ہر حال میں قومی سلامتی اور ملکی خو د مختیار ری کا دفاع کرنے کیلئے تجدید عہد کے ساتھ منانا چائیے یہی تحرک آزادی کے شہداء  کے ساتھ انصاف کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم کرونا جیسی وباء سے بھی دوچار ہیں۔ لہذا ہمیں چائیے کہ ہم حکومت کی جانب سے دی گئی ایس اوپیز پر عملد رآمد کرتے ہوئے جشن آزادی کی مناسبت سے جاری تقر یبات میں شرکت کریں تاکہ ہم اور دیگر افراد اس مہک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

مزیدخبریں