دنیا بھر میں پاکستان جیسا عالیشان کوئی ملک نہیں، دھنیش کمار پلیانی

نصیرآباد(نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام اور نعمت ہے دنیا بھر میں پاکستان جیسا عالیشان کوئی ملک نہیں۔ ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا کشمیراور پاکستان لازم وملزوم ہین دونوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی سے پاکستان کی تکمیل ہوگی۔ اقلیتی برادری ملک تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ہم اپبے پیارے ملک پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم سب کی پہچان پاکستان ہے پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی انسان جس حال میں بھی ہو آزادی ایک بڑی نعمت ہے ہم سب اس دن عہد کریں کہ کہ آزادی اور ملکی استحکام کیلئے کام کریں اور ہر ایک کو اپنے کردار کے حوالے سے ذمہ داری لینا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن