وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی لور الائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،شہید اہلکار کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

Aug 14, 2021 | 21:19

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے ضلع لور الائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے-وزیراعلی عثمان بزدارنے شہید اہلکار کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے-وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکارکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے اور زخمی ہونے والے میجر قاسم اور جوان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ہمارے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو نا کام بنا یا- شہیداہلکارکی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے اور قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے

مزیدخبریں